9 دسمبر 2011 - 20:30

بحرين ميں سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي فوجيوں نے مظاہرين پر حملے کئےـ

ابنا: بحريني فورس نے سعودي فوجيوں کي مدد سے دارالحکومت منامہ کے مضافات ميں مظاہرين کو نشانہ بناياـ

موصلي نامي علاقے ميں عوام نے آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے جن کے خلاف سيکورٹي اہلکاروں نے آنسو گيس کا استعمال کياـ

بحرين ميں انساني حقوق کي خلاف ورزي کي وجہ سے عالمي تنظيميں حکومت کو انتباہات دے چکي ہيں ليکن منامہ حکومت پھر بھي مظاہرين پر وحشيانہ انداز ميں حملے کر رہي ہےـ ہيومن رائٹس واچ نے آل خليفہ حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ سيکڑوں شہريوں کو جنہيں گرفتار کرکے جيلوں ميں ڈال ديا گيا ہے اور ان ميں بعض کے خلاف فوجي عدالتوں نے فيصلے بھي سنا ديئے ہيں فوري طور پر رہا کيا جائے............

/169